+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 06 2022 13:31:38
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت کنری منڈی میں 3000 بوری کی آمد تھی ہائبرڈ مرچ 17000 سے 23200 تک کام ہوے ہیں جبکہ لونگی کوالٹی 28800 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کنری منڈی میں زیادہ آمد کی وجہ یہ ہے کہ چھوٹی لائنوں پر 25/50 بوری آتی ہے پورے ٹرک نہیں بنتے اس لئے چھوئی لائنوں والے بھی مال لوڈ کرا کر کنری منڈی میں بھیج دیتے ہیں۔  جس کی وجہ سے آمد زیادہ محسوس ہو رہی ہے پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کنری منڈی میں جتنی آمد ہوتی ہے تمام مصالحہ جات کمپنیاں لے جاتی ہیں پنجاب کیلئے لوڈنگ نہیں ہے۔ فیصل آباد منڈی میں پرانی کولڈ سٹور والی 19000/19800 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ نئی مرچ 21000/23000 جیسے حالات ہیں۔ ریٹیل میں تھوڑا تھوڑا کام ہو رہا ہے۔ منڈی میں اسٹاک اتنے زیادہ نہیں ہیں صرف جن لوگوں نے ادھار پہ خریداری کی ہوئی تھی ان کا ٹائم پورا ہو گیا ہے اور پیمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے سودے اونے پونے ریٹ میں بک رہے ہیں۔ جہاں ادھار والے سودے فارغ ہوے مارکیٹ دوبارہ بہتر ہونے کے امکانات ہیں۔ جام پور کوالٹی منڈی میں مال نہ ہونے کے برابر ہے۔ جس کے پاس ہے وہ اپنے ریٹ میں فروخت کر رہا ہے۔ جام پور کوالٹی 21000/21500 جیسے حالات سمجھنے چاہئیں