+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 05 2022 16:46:57
  • Comments

Mung Beans | مونگ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد نئی کراپ کا مال 7200 جبکہ پرانی 7400 روپیہ من جیسے حالات ہیں 100 روپیہ کمزور ہوئی ہے۔ ریٹیل میں گاہکی کم ہے تاہم تھل لائن سے بیچ نہ ہونے کے برابر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پچھلے ماہ کچھ کابلی مونگ اور کچھ کراچی پورٹ پر آئ ہوئی مونگ نے ساتھ دے دیا۔ تاہم دسمبر کے بعد ایمپورٹ والی مونگ ساتھ نہیں دے گی کیونکہ ایمپورٹرز اب بکنگ نہیں کرا رہے ہیں۔ بنکوں سے ڈالر ملنا انتہائی دشوار ہو گیا ہے۔ جسکی وجہ سے ایمپورٹرز بکنگ کو ترجیح نہیں دے رہے ہیں۔ مونگ کی نئی فصل تقریباً جون میں شروع ہو گی اس لئے ماہرین کا خیال ہے کہ 15 مئی تک مونگ میں مندہ نظر نہیں آ رہا ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔