+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 02 2022 15:36:55
  • Comments

Black Matpe | ماش ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 10100 کا خریدار ہے جبکہ بیچ 10150 تک آتی ہے۔  مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ بکنگ 935 ڈالر ہے۔ جو کراچی آکر تقریباً 9100 تک پڑتا ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی آج ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ ماش کے تھوڑا بہت کام ہوے ہیں برما سے۔ وہ بھی اس شرط پر کہ پاکستان میں کوئی بھی صورت حال تبدیل ہوئی بنک نے ڈالر نہ دئیے یا مال کا روٹ راستے میں تبدیل کرانا پڑا تمام تر نقصانات کی ذمہ داری خریدار پر ہو گی۔ تاہم کام بہت تھوڑے ہی ہوے ہیں کیونکہ زیادہ تر بنک برما کے ڈاکیومنٹ کلئیر نہیں کریں گے۔ بنکوں کا کہنا ہے کہ برما چونکہ ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں شامل ہے اس لئے بنک ڈاکیومنٹ کلئیر نہیں کریں گے۔ تاہم کچھ بنک کلئیر بھی کر رہے ہیں۔ لیکن تھوڑے بنک ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ماش ثابت کی مارکیٹ کافی دنوں سے بکنگ سے اوپر ہی چل رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ہر ایمپورٹر بکنگ نہیں کرا رہا ہے۔ کیونکہ بنکوں کے مسائل الگ ہیں ڈالر نہیں ملتے پھر برما کے مال کی کلیرنس کا مسئلہ الگ ہے۔ اس لئے ایمپورٹرز بکنگ میں توجہ نہیں دے رہے ہیں۔
نوٹ۔ ہر پوسٹ کے لنک واٹس ایپ پر بھی سینڈ کئے جاتے ہیں۔ اگر کسی کو واٹس ایپ پر لنک موصول نہیں ہو رہے ہیں تو ہماری ٹیکنیکل ٹیم سے رجوع کریں
+923015247927