+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 30 2022 17:06:28
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد پرانی کولڈ اسٹور والی 19500/20500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے ریٹیل میں گاہکی سست ہے۔ نئی ہائبرڈ 21000/22000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جام پور نئی کولڈ اسٹور والی 22000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ جام پور کوالٹی مال بہت تھوڑے ہیں کوالٹی اچھی ہونے کی وجہ سے جام پور کی ڈیمانڈ زیادہ ہے۔ اس کے علاؤہ مکسنگ کرنے والے بھی زیادہ تر جام پور کے ہی خریدار بنتے ہیں اس لیے جام پور کوالٹی ہائبرڈ سے اوپر فروخت ہونا شروع ہو گئی ہے۔