+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 30 2022 16:06:40
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں 142 سے 142.5 جیسے حالات ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی 139/40 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ ملا جلا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے کیونکہ ایمپورٹرز کے جو مال پورٹ پر لگے ہوئے ہیں انکو انٹر بنک سے ڈالر کھل کر نہیں مل رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی چند ماہرین سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ ڈالر کا ریٹ انٹر بنک میں 224.5 پہ رکا ہوا ہے لیکن ملتا مشکل سے ہے اس لئے ڈالر 250 کا ذہن میں رکھ کر کام کرنا چاہیے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ایک جہاز نومبر میں لوڈ ہو کر نکلا ہے آسٹریلیا سے گزشتہ روز ایک ایمپورٹر کے بتانے پر معلوم ہوا کہ اس میں 19000 ٹن کے قریب مال ہے۔ یہ جہاز پہلے بنگلہ دیش جاے گا وہاں کچھ مال اتار کر پاکستان کیلئے روانہ ہو گا۔ اگلے ہفتے تک معلوم ہو جائے گا کہ یہ جہاز کب پاکستان کی بندر گاہ پر پہنچے گا۔ اس کے علاؤہ اب صرف ایک جہاز جے کے کمپنی کا تقریباً 24/25 ہزار ٹن کا مزید لوڈ ہو گا جنوری میں۔ جب ایک 12 ہزار ٹن کا جہاز فالکن بریج کمپنی کا بھی لوڈ ہونا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اسوقت کراچی کے گوداموں میں اتنا زیادہ مال نہیں ہے اور نہ ہی ملرز کے پاس لمبا چوڑا اسٹاک ہے۔ مال پورٹ پر پڑے ہوے ہیں تھوڑے تھوڑے باہر نکل رہے ہیں اور ساتھ ساتھ کھاے جا رہے ہیں۔