+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 28 2022 16:29:30
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت کنری منڈی میں تقریباً 3000 بوری کی آمد تھی۔ 19700 سے 23700 جیسے حالات تھے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس وقت کنری منڈی میں جتنی آمد ہو رہی ہے نئے مال کی تقریباً سارا مال نیشنل مصالحہ جات والے ہی لے رہےہیں۔ سبز مرچ کی قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے کسان اب خشک مرچ کو ترجیح دے رہا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں آمد تھوڑی زیادہ ہو گئی ہے تاہم کراچی نیشنل مصالحہ جات والے مارکیٹ سے سارا مال اٹھا رہے ہیں۔ فیصل آباد میں واقع پرانی کولڈ اسٹور والی 20000/20500 جیسے حالات ہیں۔ آخری تاریخوں کی وجہ سے گاہکی تھوڑی سست ہے ماہرین کا خیال ہے کہ پہلی تاریخوں میں دوبارہ گاہکی نکل آئے گی۔ اور مارکیٹ بہتر ہونے کے امکانات ہیں۔