+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 07 2022 21:02:15
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔  جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 8500 کی سیلنگ ہے جبکہ 8485 کا خریدار بن جاتا ہے۔  نومبر کے سودے 8550/60 تک ہوے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی ایک ڈیلر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ جے ڈی ڈبلیو اور یونائیٹڈ شوگر ملز میں مال فار سیل نہیں ہے۔ اتحاد شوگر ملز نے 8400 اور 8500 میں مال بیچا ہے اب 8600 مانگنا شروع ہو گیا ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی ایک ڈیلر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ اتحاد شوگر ملز کے پاس 1000 گاڑی رہ گئی ہے وہ ہر 100 گاڑی فروخت کرنے کے بعد 100 روپیہ ریٹ بڑھا دیتا ہے۔  جبکہ جے ڈی ڈبلیو اور یونائیٹڈ کے پاس فروخت کرنے کیلئے مال نہیں ہے۔ جے ڈی ڈبلیو میں پارٹیوں کا مال ہے جو فارورڈ میں بکا ہوا ہے۔ اس لئے مارکیٹ گرم ہی نظر آ رہی ہے۔  ریٹیل میں گاہکی بھی اچھی ہے اور تیزی کا رجحان ہے۔