+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 07 2022 15:45:40
  • Comments

Black Matpe | ماش ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔  ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 50 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 9700 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔  بکنگ 15 ڈالر کمزور ہوئی ہے اور 990 جیسے حالات بن گئے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا میں بھی جب سے ایف اے ٹی ایف نے برما کو بلیک لسٹ میں ڈالا ہے بعض کمرشل بینک برما کے ڈاکیومنٹ کلئیر نہیں کر رہے ہیں جبکہ بعض بنک ڈاکیومنٹ کلئیر کر رہے ہیں۔ پاکستان میں بھی یہی صورتحال ہے۔  تاہم انڈیا کی چنائی مارکیٹ میں حاضر میں اسٹاک بہت تھوڑے رہ گئے ہیں اور انڈیا کے ماہرین تیزی خیال کر رہے ہیں۔ انڈیا میں ماش ثابت 78 روپیہ کلو ہے انڈین کرنسی میں ماہرین کا خیال ہے کہ انڈیا میں 86/88 ریٹ بن سکتا ہے۔ اگر انڈیا کی مارکیٹ میں 8/10 روپیہ کلو کی تیزی آگئی تو برما کی مارکیٹ بھی 100 ڈالر تیز ہو سکتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ بھی بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ اس لئے پاکستان کی لوکل مارکیٹ بھی بہتر رہنے کی توقع ہے۔  990 ڈالر والا ماش ثابت ایس کیو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 9535 تک پڑتا ہے۔  کراچی پورٹ پر ابھی ماش ثابت موجود ہے تاہم بنک ایمپورٹرز کو ڈالر تھوڑے تھوڑے فراہم کر رہے ہیں اور پورٹ سے تھوڑا تھوڑا مال کلئیر ہو رہا ہے جو مال پورٹ سے باہر آتا ہے فورأ فروخت ہو جاتا ہے۔