+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Oct 31 2022 16:31:00
  • Comments

Lentils | مسور ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی ریگولر کوالٹی 171/72 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مشین کلین 180 جیسے حالات ہیں۔ آج 4/5 روپیہ کلو کی بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ نپر مسور 172 میں ایڈوانس پیمنٹ پر کام ہوا ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آسٹریلیا میں بکنگ کافی تیز ہو گئی ہے اور 815 ڈالر فی ٹن جیسے حالات بن گئے ہیں۔ تقریباً 35 ڈالر تیز ہوئی ہے۔ آسٹریلیا میں بارشوں کی وجہ سے فصل کو نقصان کا اندیشہ ہے۔ تاہم کرمسن مسور کی بکنگ رات کو آے گی۔  815 ڈالر والی کراچی آکر تقریباً 194 روپیہ کلو تک پڑتا ہے اسی لئے اسٹاکسٹ لوکل مارکیٹ سے خریداری کر رہے ہیں کیونکہ لوکل مارکیٹ میں تقریباً 22 کلو تک سستی فروخت ہو رہی ہے۔ یہاں خریداری کرنے میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے۔