+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Oct 27 2022 15:06:00
  • Comments

Lentils | مسور ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔  مسور کرمسن کراچی پیک مال 168 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ ایک روپیہ بہتر ہے۔  مشین کلین مال 175/78 جیسے حالات ہیں۔ نپر مسور بھی 168 جیسے حالات ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر نیشنل مارکیٹ میں 10/20 ڈالر کی بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ آسٹریلیا مسور کی بکنگ 780 جبکہ کینیڈا سے بکنگ 790/800 ڈالر فی ٹن جیسے حالات بن گئے ہیں جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً بالترتیب 186 اور 188 تک پڑتا ہے۔  پاکستان میں میں چونکہ انٹرنیشنل مارکیٹ سے 15/20 روپیہ کلو نیچے فروخت ہو رہی ہے اس لئے ایمپورٹرز بکنگ نہیں کرا رہے ہیں۔ پہلے کی بکنگ کے ہی مال پورٹ پر ا رہے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انویسٹرز حضرات بھی اور دوکاندار حضرات بھی خریداری کر رہے ہیں۔ یہاں پر خریداری کرنے میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے۔  آہستہ آہستہ مال فروخت ہوتے جا رہے ہیں۔  جہاں پورٹ کے مال سمٹ جائیں گے اور مال مضبوط ہاتھوں میں چلا جائے گا وہاں 10/20 روپیہ کلو کی بہتری کے امکانات دکھائی دے رہے ہیں۔  پھر جب بکنگ بند ہوتی ہے تو گیپ بھی آ جاتا ہے کیونکہ جب ہماری مارکیٹ میں مال تھوڑے رہ جائیں گے اور ہماری مارکیٹ انٹرنیشنل مارکیٹ کے لیول پر جاے گی تب ایمپورٹرز بکنگ میں جائیں گے اور پھر نئی بکنگ کے مال پاکستان پہنچنے میں دو ڈھائی ماہ لگ جائیں گے۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق آج انٹر بنک ڈالر 221 کی سطح پر پہنچ گیا ہے جبکہ بنک ڈالر بھی کھل کر فراہم نہیں کر رہے ہیں۔  اس لئے مسور میں بہتری کی گنجائش نظر آرہی ہے۔