+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Oct 27 2022 14:43:42
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی نمبر ون 149 نمبر دو 143 جبکہ تنزانیہ کالا چنا 137.50 تک کام ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ایک جہاز جو ابھی پورٹ پر کھڑا ہے اس میں تقریباً 125000 بوری لوڈ ہو چکی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ پیر منگل تک تقریباً جہاز خالی ہو جائے گا۔  پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ ایک اور جہاز جو آج رات کو آسٹریلیا سے پاکستان کیلئے روانہ ہو گا وہ بھی 20/25 دن میں کراچی پورٹ پر پہنچ جائے گا۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جہاز جب آسٹریلیا سے روانہ ہو جائے گا اس کے بعد ایک دو روز تک پتا چلے گا کہ اس میں کتنا مال ہے اور پاکستان کب پہنچے گا۔  جیسے ہی ہمیں اپڈیٹ موصول ہو گی۔ ہم اپنے صارفین کو آگاہ کر دیں گے۔  یہ جہاز جو ابھی آسٹریلیا سے لوڈ ہو کر نکل رہا ہے یہ 560 اور 530 ڈالر میں بک ہوا تھا۔  دوسری جانب آسٹریلیا سے فریش بکنگ نمبر ون کی 595 جبکہ سی ایچ کے ایم کی بکنگ 550 ڈالر فی ٹن جیسے حالات موصول ہونے ہیں جو کراچی آکر تقریباً بالترتیب 142 اور 131 روپیہ کلو تک پڑے گا۔  تنزانیہ کی بکنگ بھی 550/60 ڈالر جیسے حالات ہیں۔