+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 21 2025 12:02:40
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو بہتر اوپن ہوئ ہے اور 220 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ 45 دن پیمنٹ پر 227 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی بھی 100 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہے اور 9000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ملتان 8900 جبکہ فیصل آباد منڈی میں 8800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ کا ریٹ آج نہیں آیا ہے۔ آج آسٹریلیا چھٹی ہے عیسائیوں کے تہوار کی وجہ سے ہے۔پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا میں بھی آسٹریلین چنے کی قیمتیں بہتر ہوئ ہیں 5800/5900 تک بھاؤ بن گیا ہے انڈین کرنسی میں۔ انڈین گوورنمٹ کے پاس بفر سٹاک بالکل نا ہونے کے برابر ہے اور ان کو انڈین لوکل چنا خریدنے میں بھی مشکلات ہو رہی ہیں کیونکہ ایم ایس پی 5600 تک ہے جبکہ لوکل منڈیوں میں بھی اس سے بھی ریٹ 200 روپیہ کوئنٹل اوپر ہے اور بکنگ پر انڈیا نے 10% تک ڈیوٹی عائد کی ہے جس کی وجہ سے آسٹریلین چنا مزید مہنگا پڑتا ہے ان کو۔ انڈیا میں کالے چنے کی شارٹیج کو کنٹرول کرنے کے لیے انڈیا نے پچھلا پورا سال ہی ییلو پیس امپورٹ کیا ہے۔ لیکن ابھی پچھلے دو ماہ میں ییلوپیس بھی بہت کم امپورٹ ہوا ہے انڈیا میں۔ تقریباً 60 ہزار ٹن سے بھی کم امپورٹ کیا ہے۔ آسٹریلیا میں کالے چنے کا سٹاک بھی کم رہ گیا ہے۔ جس کی وجہ سے آسٹریلین فارمرز مظبوط بیٹھے ہیں۔ آسٹریلیا کی کالے چنے کی کل 2.3 ملین ٹن کراپ میں سے انڈیا نے 1.31 ملین ٹن مال خریدا ہے۔ کالے چنے کی مارکیٹ میں مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔