+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Oct 24 2022 15:33:06
  • Comments

Lentils | مسور ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی پورٹ کے سودے 160 کی بیچ ہے گاہک خاموش ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پورٹ پر مال انتہائی ناقص اور گیلے ا رہے ہیں جس کی وجہ سے لوکل ٹریڈرز پورٹ کے سودے خریدنے سے گریز کر رہے ہیں۔  گودام کے مال 165 جبکہ مشین کلین مال 170/75 جیسے حالات ہیں۔ نپر 170 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ خاموش نظر آرہی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس وقت پورٹ پر کالا چنا۔ سفید چنا ماش ییلو پیس وغیرہ بھی دھڑا دھڑ لگ رہے ہیں جس کی وجہ سے پیمنٹ کا دباؤ دیکھنے میں آ رہا ہے۔  دوسری جانب بکنگ آسٹریلیا سے 750/55 جبکہ کینیڈا سے 775 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں جو کراچی آکر تقریباً بالترتیب 180 اور 185 روپیہ من تک پڑتا ہے۔ تاہم فل الحال ایمپورٹرز بکنگ نہیں کرا رہے ہیں کیونکہ لوکل مارکیٹ پڑتے سے نیچے آ گئ ہے۔  ماہرین کا خیال ہے کہ آئندہ ہفتے اگر مارکیٹ مزید مندہ ہوتی ہے تو مسور کی خریداری کرنی چاہیے۔ کیونکہ جب پورٹ پر دباؤ ختم ہو گا تب مارکیٹ بہتر ہو جائے گی کیونکہ ایمپورٹ کا پڑتا اونچا ہے تاہم وقتی طور پر مارکیٹ دباؤ میں ہی نظر آ رہی ہے۔