+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Oct 22 2022 15:39:43
  • Comments

Millet | باجرہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن 2200 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ تھل لائن پر 5650 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فیڈ ملز 2400/2450 روپیہ من تک خریداری کر رہی ہیں۔ ملیں پہنچ مال لیتی ہیں جبکہ پیمنٹ روٹین سے کرتی ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق نیا باجرہ جن منڈیوں میں آرہا ہے مال ابھی گیلا آرہا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ نومبر کے پہلے اور دوسرے ہفتے میں آمد ہر طرف بھرپور شروع ہو جاے گی۔ ماہرین کے مطابق جب خشک مال کی آمد شروع ہو تو خریداری کر لینی چاہیے۔ باجرہ کی فصل تو بھرپور ہے۔ لیکن فیڈ ملیں بھی بھرپور خریدار ہیں۔ چونکہ اس سال مکئی کی فصل کمزور ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ چاول کی فصل بھی سندھ میں 28 لاکھ ایکڑ رقبے پہ ضائع ہو گئ ہے۔ چونکہ فیڈ ملیں مکئی اور چاول کا ٹکڑا بہت زیادہ خریدتی ہیں اس لئے ماہرین کا خیال ہے کہ چاول کا ٹکڑا اور مکئی کی شارٹیج نظر آرہی ہے اس لئے ملیں باجرہ لیتی رہیں گی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق دوسرے اجناس جس میں گندم مکئی جوار وغیرہ بہت مہنگی ہیں۔ اس لئے باجرہ خریداری کرنے میں کوئی حرج کی بات ہے۔ ماہرین یہ سال تیزی کا سال گنتے ہیں۔