+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Oct 14 2022 15:09:26
  • Comments

Lentils | مسور ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی پورٹ کا مال 160 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔  تاہم پہنچنے کی پیمنٹ پر آج ایمپورٹرز ریٹ نہیں دے رہے ہیں کیونکہ بنک فل الحال سی اے ڈی والے ڈاکیومنٹ کیلئے ڈالر نہیں فراہم کر رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آسٹریلیا میں بہت زیادہ بارش ہورہی اور انڈیا میں بھی بارش ہے۔  آسٹریلیا کی فصل تیاری کے مراحل میں ہے اور انڈیا ابھی کاشت ہو گی۔  انڈیا میں کاشت لیٹ ہونے کا اندیشہ ہے جبکہ آسٹریلیا کی فصل خراب ہونے کا اندیشہ ہے جسکی وجہ سے آج مارکیٹ تیز ہوئی ہے۔ آسٹریلیا کی بکنگ 760 جبکہ کینیڈا کی بکنگ 800 ڈالر ہو گئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی دو چار دن پہلے کچھ نامی گرامی ایمپورٹرز سے بات چیت ہوئی تھی تو انکا کہنا تھا کہ مسور کی خریداری میں تھوڑا انتظار کرنا چاہیے لیکن آج جب ان سے مشاورت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ لوکل مارکیٹ سے خریداری کرنے میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے کیونکہ انٹرنیشنل مارکیٹ بہت زیادہ تیز ہو گئی ہے۔ آسٹریلیا 760 ڈالر والا کراچی آکر تقریباً 180 تک پڑتا ہے۔ جبکہ کینیڈا 800 والا 189 تک پڑتا ہے۔ اس لئے لوکل مارکیٹ میں کام کر لینا چاہیے۔