+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Oct 11 2022 14:38:30
  • Comments

Lentils | مسور ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔  مسور کرمسن کراچی جہاز کا مال 158 ایڈوانس جبکہ پہنچنے کی پیمنٹ پر 162 جیسے حالات ہیں۔  اچھی کوالٹی کرمسن 172/73 جیسے حالات ہیں۔   پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق نپر مسور سننے میں آ رہا ہے کہ کراچی 170 میں کام ہوا ہے ایڈوانس پیمنٹ پر۔  لیکن ہر ایمپورٹر کی اس ریٹ میں بیچ نہیں ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق گزشتہ ماہ پورٹ پر بہت زیادہ آمد ہوئی تھی۔  ایمپورٹرز نے 950 سے 755 ڈالر تک مال خریدے ہوے تھے۔  لیکن بہت زیادہ آمد کی وجہ سے مارکیٹ کریش کر گئی ہے۔  بعض ایمپورٹرز پورٹ سے مال کلئیر نہیں کرا پا رہے ہیں۔ اور سودے چھوڑ رہے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جب پورٹ پر ایمپورٹرز سودے چھوڑنا یعنی ڈیفالٹ شروع کر دیتے ہیں تو وہ مال پھر مارکیٹ میں نیلام ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں خریدار بھی غائب ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انڈیا میں بہت زیادہ بارشوں کی وجہ سے کاشت بھی لیٹ ہونے کے امکانات ہیں۔ دوسری جانب انڈیا کی لوکل مارکیٹ بھی 5/6 روپیہ کلو تیز ہوئی ہے۔  آسٹریلیا میں بھی بارشیں ہورہی ہیں۔ اور ماہرین کا خیال ہے کہ فی ایکڑ پیداوار متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔  آج سننے میں آیا ہے کہ آسٹریلیا کی مارکیٹ بھی 50/60 ڈالر تیز ہوئی ہے اور 730/40 ڈالر کے لیول پر چلی گئی ہے تاہم یہ خبر کل ہی کنفرم ہو گی۔