+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 26 2022 10:50:18
  • Comments

Millet | باجرہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔  باجرہ لالہ موسیٰ لائن پر 100 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 2550 تک کام ہوے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق تھل لائن بھی 300 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئی ہے اور 6600 جیسے حالات بن گئے ہیں۔  فیڈ ملز کی گاہکی کی وجہ سے مارکیٹ گرم ہے۔  لالہ موسیٰ لائن پر نیا باجرہ شروع ہو گیا ہے۔ لالہ موسیٰ کی تمام لائنوں پر 150 بیگز کی آمد ہے۔  شکر گڑھ نارووال لائن پر 1 ٹرک کی آمد ہے۔ شکر گڑھ نارووال لائن پر 2400 سے 2450 جیسے حالات ہیں۔  ابھی آمد تھوڑی ہے۔ لوڈ میں کوئی کام کاج نہیں ہوا ہے۔