+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 24 2022 12:05:54
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ کنری منڈی میں 4000 بوری کی آمد تھی گیلے مال 18000 سے 23000 تک کام ہوے ہیں اچھی کوالٹی 24000 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اچھی کوالٹی نہ ہونے کے برابر ہے زیادہ تر بارشی اور گیلے مال ہیں۔  دوسری جانب فیصل آباد منڈی میں نئی 24000 جبکہ پرانی 21000 جیسے حالات ہیں۔ چار ماہ کی پیمنٹ پر 24000 میں کام ہوا ہے پرانی کا۔  وقتی طور پر مارکیٹ سست ہے تاہم گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے مارکیٹ دوبارہ بہتر ہو جائے گی۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق اسٹاکسٹ نے زیادہ تر پرانی مرچ پر اپنا زور لگایا ہوا ہے۔ نئی مرچ میں اسٹاکسٹ دلچسپی نہیں لے رہے ہیں کیونکہ کوالٹی انتہائی ناقص ہے۔ دوسری جانب مصالحہ جات کمپنیاں بھی ابھی تک فل فلیج خریدار نہیں بنی ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ چند روز تک مصالحہ جات کمپنیاں بھی میدان میں آجائیں گی اور لوکل ڈیمانڈ بھی شروع ہو جاے گی۔