+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 24 2022 10:35:20
  • Comments

Yellow Peas | ییلو پیس

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔  ییلو پیس کراچی 3 روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 136 سے 137 جیسے حالات بن گئے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ماہرین کا خیال تھا کہ پورٹ پر 250 سے زیادہ کنٹینر کی آمد ہو گی لیکن گزشتہ روز پورٹ پر 122 کنٹینر کی آمد ہوئی ہے۔ اسکے علاوہ زیادہ تر لوگوں نے سر پر مال بیچے ہوے تھے انکی کوورنگ کی وجہ سے بھی مارکیٹ تیز ہوئی ہے۔  فل الحال ریٹ بہت بڑے ہو گئے ہیں رشیہ سے 480 ڈالر والی ییلو پیس کراچی آکر 126 روپیہ کلو تک پڑتا ہے۔  اس لئے ضرورت کے مطابق ہی کام کریں۔  تھوڑی تھوڑی خریداری کرنی چاہیے۔ جو ایک دو روز میں فروخت ہو جائے۔  کیونکہ اکثر اوقات جب مارکیٹیں پڑتے سے اوپر ہوتیں ہیں تو بکنگ بہت زیادہ ہونے کے امکانات ہوتے ہیں۔  لوگ دھڑا دھڑ بکنگ کراتے ہیں۔  مسور کی مثال آپکے سامنے ہے۔  ڈیڑھ دو ماہ پہلے 255 تک ریٹ ہو گئے تھے مسور کے اور باہر سے پڑتا 200 کا تھا لوگوں نے بکنگ کے انبار لگا دیے جیسے ہی پورٹ پر مال لگے مارکیٹ ٹوٹ گئی۔