+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 22 2022 15:55:08
  • Comments

Lentils | مسور ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ نپر مسور کراچی 5 روپیہ کلو کمزور ہوئی ہے اور 190 روپیہ کلو کی بیچ ہے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ 189 ہی سمجھنا چاہیے۔  کرمسن مسور 5 روپیہ کلو کمزور ہوئی ہے اور 180 جیسے حالات بن گئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر جہاز والا مال۔  پورٹ پر آج 261 کنٹینر کی مزید آمد ہوئی ہے۔  سپلائی وافر ہوتی جا رہی ہے۔  مارکیٹ کمزور ہے۔  ڈالر بھی انٹر بنک میں 240 پہ رکا ہوا ہے۔  پہنچنے کی پیمنٹ پر مارکیٹ تین چار روپیہ کلو اوپر سمجھنی چاہیے اور وی آئی پی کوالٹی مسور کرمسن کا ریٹ بھی جس کے ہاتھ میں ہے اس کا اپنا ہی ریٹ ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ کمزور نظر آرہی ہے۔