+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 12 2022 16:37:42
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ کولڈ اسٹور والے مال میں 1500 روپیہ من کی تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور حاضر میں 23000 تک کام ہوے ہیں۔ جبکہ 4 ماہ کی پیمنٹ پر 26000 تک کام ہوے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق سندھ میں آج بھی بارش ہوئی ہے اور کوالٹی انتہائی ناقص ہو گئی ہے۔  کراچی کی مارکیٹ میں بارشوں سے پہلے والی نئی مرچ کا 650 روپیہ کلو تک کام ہوا ہے یعنی 26000 تک کام ہوے ہیں۔  ماہرین کا خیال ہے کہ اب جو کوالٹی کنری منڈی میں آنے گی وہ انتہائی ناقص ہے اس لئے پرانی ہائبرڈ نئی مرچ سے اوپر بھی فروخت ہو سکتی ہے۔  مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔  انٹرنیشنل مارکیٹ بدستور 4400 ڈالر پہ کھڑی ہے جو آج کے ڈالر ریٹ سے 50000 روپیہ من تک پڑے گی۔  اگر ڈالر 250 کاہو جاتا ہے تو پڑتا مزید مہنگا ہو جائے گا۔