+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 10 2022 12:27:11
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ کنری منڈی میں 5000 بوری کی آمد تھی 22500 سے 23650 تک کام ہوے ہیں نمبر ون کوالٹی کے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق زیادہ تر ہلکے مال اور گیلے مال آرہے ہیں نمبر ون کوالٹی کی  بہت تھوڑی آمد ہے۔ آج بولی کے دوران کنری منڈی میں بارش شروع ہو گئی تھی۔ تمام مال بارش سے بھیگ گئے تھے۔  دوسری جانب فیصل آباد منڈی میں کولڈ اسٹوریج والے مال 21500/2200 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ 4 ماہ پیمنٹ پر 25000 جبکہ پانچ ماہ کی پیمنٹ پر 26000 جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ تھوڑا ٹھہراؤ دیکھنے میں آ رہا ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 10 ستمبر سے 20 ستمبر تک ہی آمد زور رہے گا۔  پھر آمد کم ہو جاے گی۔  مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔