+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 28 2022 17:48:06
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں 1 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 141 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ آج ملتان کے ملرز نے بھی کراچی سے خریداری کی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پنجاب میں سرگودھا منڈی میں 75 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 5600 تک کام ہوے ہیں۔ ملتان 5500 فیصل آباد 5300 کا خریدار ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق تھل لائن سے بیچ کم ہے۔ جہاں ڈیمانڈ نکلی وہاں مارکیٹ اچھی ہونے کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ دوسری طرف آسٹریلیا سے جو کالا چنا کا 18000 ٹن کا جہاز لوڈ ہونا ہے وہ 15 سے 25 جون تک انداز ہے لوڈ ہو گا۔ 18000 کالا چنا جب لوڈ ہو جائے گا تب جہاز دوسرے پورٹ پر جاے گا اور مسور نپر بھی 12000 ٹن بک ہوا ہے وہ مسور لوڈ کرے گا تب جہاز روانہ ہو گا۔ دوسری جانب جو مال کنٹینر کی شکل میں بک ہوے تھے وہ بھی آنے ہیں لیکن شپمنٹ لیٹ ہورہی ہیں ہو سکتا ہے کنٹینر بھی لیٹ ہو جائیں۔ اس لئے ماہرین کا خیال ہے کہ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ پہلی تاریخوں میں جب گاہکی نکلے گی مارکیٹ مزید بہتر ہو سکتی ہے۔