+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 23 2022 16:57:36
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ ڈنڈی کٹ فیصل آباد منڈی میں 19000/20000 روپیہ من تک کام ہوے ہیں جبکہ 4/5 ماہ کی پیمنٹ پر 22000/23000 تک کام ہوے ہیں مارکیٹ انتہائی گرم ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق سندھ میں مرچ کی کاشت کے علاقوں میں بہت زیادہ بارشیں ہو رہی جبکہ آج رات 9 بجے سے کل دوپہر دو بجے تک لگا تار بارش کی پیشگوئی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ سندھ میں مرچ کی فصل تقریباً ضائع ہو گئ ہے۔ کوئ قسمت والا بندہ ہی ہو گا جس کی مرچ بچی ہو۔  دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ انتہائی گرم ہے۔  ڈنڈی والا مال 3600/3700 ڈالر ہو گیا ہے جبکہ ڈنڈی کٹ صنم کوالٹی 4500 ڈالر جیسے حالات بن گئے ہیں۔  ڈنڈی والا مال  40000 کا پڑتا ہے جبکہ ڈنڈی کٹ  47000 کا پڑتا ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا سے مرچ کا بیج نمبر دو کوالٹی 780 ڈالر ہے جو کراچی آکر تقریباً 9700 تک پڑتا ہے جبکہ نمبر ون کوالٹی 1090 ڈالر والا 12500 تک پڑتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جیسے جیسے پاکستان میں مرچ کے ریٹ تیز ہونگے گے پاکستان کے ایمپورٹرز مرچ کے بیج کی بکنگ دھڑا دھڑ کرائیں گے اور آہستہ آہستہ مرچ کا بیج بھی تیز ہونے کے امکانات ہیں۔ سن 2020 میں مرچ کی فصل جب بارشوں سے تباہ ہوئی تھی تو دو ہزار کنٹینر ایمپورٹ ہوے تھے انڈیا سے جس میں صرف 400 کنٹینر بیج ایمپورٹ ہوا تھا۔ ہم نے کئی دفعہ دیکھا ہے جب پاکستان کے ایمپورٹرز بیج کی بھرپور بکنگ کراتے ہیں تو انڈیا میں بیج ہی شارٹ ہو جاتا ہے۔ اس دفعہ 2020 سے بھی کئی گنا زیادہ شارٹیج نظر آرہی ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے پڑتا بہت مہنگا ہے۔ ابھی بھی پاکستان میں مرچ 20000 ہے جبکہ انڈیا سے پڑتا 48000 کا ہے۔