+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 07 2025 13:50:59
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی کی مارکیٹ میں فل حال کام نہیں ہو رہے ہیں پورے پاکستان میں لوڈنگ بند ہے۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ ریٹ وہی سابقہ ہیں۔ 3 مل مارچ کے سودوں کے 15750 جبکہ اپریل کے سودوں کے 16480/90 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارچ کے سودے بھی ابھی تکمیل تک نہیں پہنچے ہیں۔ پہلے مارچ کے سودوں کی کٹنگ کا وقت 10 مارچ تک طے ہوا تھا ابھی اگر آج لوڈنگ کھلتی ہے تو شائد 13 تاریخ تک مہلت مل جائے۔ دوسری جانب آج ملز اور حکومت کے درمیان میٹنگ میں طے پایا ہے کہ ملز 154 کے حساب سے سیلز ٹیکس دیں گی۔ ملز بھی یہ ٹیکس آگے انویسٹرز سے ہی لے کر دیں گی۔ کمالیہ شوگر ملز نے انویسٹرز سے 400 روپیہ بوری ٹیکس وصول کیا ہے۔ باقی ملز بھی انویسٹرز سے ٹیکس وصول کریں گی۔ کیونکہ ملوں کے مال آگے انویسٹرز کو بکے ہوئے ہیں۔ ابھی ریٹوں کے حوالے سے بھی معملات طے نہیں ہو پائے ہیں۔ فل حال تو 19 اپریل تک حکومت کی طرف سے شوگر ایکس مل ریٹ 159 تک ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فل حال مارکیٹ میں ایک اچھی تیزی آ چکی ہے۔ اب آگے تیزی آنے میں وقت بھی لگ سکتا ہے۔ جو تھوڑا بہت مال شارٹ ہے وہ آخر میں جا کر اثر انداز ہوگا۔