+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 07 2025 11:08:12
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا 3 روپیہ کلو مزید تیز ہوئ ہے۔ فل حال مارکیٹ گرم ہی ہے۔ تھل تو کام بہت گرم ہے۔ تھل سرگودھا منڈی میں 8800 تک کی آواز ہے اور فیصل آباد منڈی میں بھی 8450/8500 روپیہ من تک کی آواز ہے۔ کل بند مارکیٹ میں بھی مارکیٹ میں 207/207.25 تک کام ہو گئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ والے جبکہ 40/45 دن پیمنٹ پر 212/212.5 روپیہ کلو تک کام ہو گئے ہیں۔ ابھی بروکر ریٹ تو کم دیتے ہیں لیکن مال ملتا نہیں ہے۔ فل حال انویسٹرز گاہک ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ دوبارہ گرم ہوئ ہے۔ دوسری فیلڈز کے انویسٹرز گاہک ہیں جو پچھلے سال کالے چنے کا کام نہیں کر سکے ہیں۔ ان کے ذہنوں میں یہی ہے کہ پچھلے سال ریٹ 315/320 تک چلا گیا تھا ابھی اس کی نسبت ریٹ 35٪ تک کم ہے۔ دوسری جانب انڈیا میں بھی بازار پچھلے ایک ہفتے سے تیز ہے۔ نیچے 5300/5400 تک بازار رہ گیا تھا ابھی دہلی منڈی میں 5849 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں انڈین کرنسی میں جو کہ انٹرنیشنل مارکیٹ کے حوالے سے 683 ڈالر کا لیول بنتا ہے۔ انڈیا بھی مارکیٹ 8200 روپیہ کوئنٹل تک چلی گئ تھی انڈین کرنسی میں۔ انڈیا میں بھی زیادہ امپورٹ کی وجہ سے بازار میں قیمتیں ایم ایس پی سے بھی نیچے چلی گئ تھی۔ تاہم انڈیا میں جو زیادہ سپلائ تھی ساری مہینے 45 دن میں کھپ گئ ہے۔ انڈیا کالے چنے کی کھپت کے حوالے سے سب سے بڑا ملک ہے۔ اسی وجہ سے انڈیا دوبارہ بازار بہتر ہوا ہے اور انڈیا کے بہتر ہونے کی وجہ سے انٹرنیشنل مارکیٹ بھی 690/700 ڈالر پر برقرار ہے۔ 700 ڈالر والا کراچی پورٹ پر 218.33 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں 281 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ انڈیا ایم ایس پی اس سال 5600 تک ہے جو کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں 653 ڈالر تک ریٹ بنتا ہے اور اگر انڈیا دوبارہ مارکیٹ میں خریداری کے لیے آتا ہے تو انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی ریٹوں میں بہتری بن سکتی ہے۔ آسٹریلین فارمرز بھی مظبوط بیٹھے ہیں۔ انہوں نے بھی اونچا ریٹ دیکھا ہوا ہے ابھی 700 ڈالر میں کھل کر نہیں بیچتے ہیں۔ ابھی جو سیلز آتی ہیں وہ دبئ ملیشیا وغیرہ کے امپورٹرز جنہوں نے 670/680 ڈالر میں مال خریدے ہیں وہ بیچ جاتے ہیں۔ تاہم ڈائرکٹ آسٹریلیا سے سیل نہیں آتی ہے۔ لوکل مارکیٹ میں تیزی کا ہی رجحان ہے۔