+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 24 2025 13:33:04
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون نون شوگر ملز کے 16100 رمضان العریبیہ سفینہ 15900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ فیصل آباد سائڈ کسان شوگر ملز کے 15900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جے ڈی ڈبلیو یونائیٹڈ اتحاد ڈھرکی گھوٹکی اور اے کے ٹی الائنس 15650 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ لوڈنگ صرف الائنس کی ہے اور الائنس پر لوڈنگ کا کافی رش ہے۔ 3 مل مارچ کے سودوں کے 15725 جبکہ اپریل 16220/30 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حمزہ آر وائی کے شوگر ملز کے 15750 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں 15900/16000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق کافی ساری ملوں سے لوڈنگ نہیں ہے۔ ملز کا مطالبہ ہے کہ ہم 16000 کے حساب سے ٹیکس نہیں دیں گے جس کی وجہ سے لوڈنگ بند کی ہوئ ہے۔ دوسری جانب آگے نیچے ریٹیل میں کام کاج والے دن بھی 3/4 ہی رہ گئے ہیں۔ اس لیے اگلے دو تین دن میں مارچ کے سودوں سے ساتھ ساتھ لازمی نکلنا چاہیے۔ آگے مارچ کے سودوں کی کٹنگ پر مارکیٹ نرم بھی ہو سکتی ہے۔ فارورڈ میں کام بھی کھل کر نہیں ہو رہے ہیں اور بڑے ڈیلرز بھی ابھی تک سیٹ پر نہیں ہیں۔