+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 23 2025 04:36:42
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی رات کے اوقات میں مارچ کے سودوں میں 25 روپیہ کی بہتری دیکھنے میں آئی ہے اور 15700 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ جبکہ اپریل کے سودے بھی 16200/16250 تک ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو ابھی تک پرانے سودوں کے حساب سے سیل ٹیکس دینے کا نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا جس کی وجہ سے لوڈنگ بند ھے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ڈپٹی وزیراعظم سننے میں آیا ہے کہ آج وطن واپس تشریف لا رہے ہیں اور ایک آدھ دن تک نوٹیفکیشن جاری ہو جائے گا اور لوڈنگ امید ہے پیر منگل تک کھل جانی چاہیے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بعض شہروں میں چینی کی قلت بھی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ نیچے گیپ بنتا جا رہا ہے۔ جوں ہی لوڈنگ کھلے گی ریٹیل میں اچھی ڈیمانڈ نکلنے کے امکانات ہیں۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ ملیں چاہتی ہیں کہ گورنمنٹ انڈسٹری کیلئے ریٹ فکس نہ کرے کیونکہ انڈسٹری کمرشل ہے۔ اور انڈسٹری مشروبات بیچ کر معقول منافع کماتی ہے اس لیے انڈسٹری کو کم ریٹ چینی دینے کو ملوں کی رضا مندی نہیں بے۔ پاک کموڈیٹیز کی آج بھی ماہرین سے تفصیلی بات چیت ہوئی تو ان کہنا یہی ہے کہ آگے چل کر چینی کی قیمتیں بہتر ہو جائیں گی۔ تاہم مارچ کے سودوں کی پیمنٹ کا جن حضرات کے پاس بندوبست نہیں ہے ان کے سودے کم ریٹس میں فروخت ہو جائیں گے۔ اتنے دباؤ کے باوجود بھی ڈیلر زیادہ مندے میں نہیں ہیں کیونکہ تگڑی ملیں مال فروخت نہیں کر رہی ہیں۔ اور جن ملوں کے سودے جون تک فروخت ہو چکے ہیں انہیں کوئی جلدی نہیں ہے۔ صرف گورنمنٹ کے دباؤ کی وجہ سے مارکیٹ سست ھے۔ امید ہے آئندہ آنے والے دنوں میں کوئی نہ کوئی حل نکل آے گا۔