+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 22 2025 13:05:57
  • Comments

Sorghum | جوار

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار دادو ملتان منڈی میں 3300 سے 3450 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کوالٹی کے حساب سے ریٹ ہیں۔ بھاگ ناڑی کوالٹی ملتان منڈی میں 3550 روپیہ من جبکہ سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 3650/3700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ٹریڈرز نے مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔ آگے جہاں کہیں نیچے ڈیمانڈ نکلی مارکیٹ میں بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ 

ہائبرڈ جوار گنگا 270 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پرولائن 355 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ہائبرڈ جواریوں کی گاہکی سست یے۔

سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 300 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 6400 روپیہ من تک کام ہو گئے ہیں۔ سٹاکسٹ مظبوط ہو گئے ہیں۔ بیچ نہیں دیتے ہیں۔ب سدا بہار جوار بھی پچھلے دو سالوں سے مار ہی کھا رہی تھی۔ ملتان سائیڈوں پر کافی بیج پکا ہوتا تھا۔ عین وکرے کے ٹائم مال ہی نہیں بکتے تھے۔ اس بار ملتان سائیڈوں پر بیج کم ہے۔ اگر آگے ڈیمانڈ ساتھ دیتی ہے تو مارکیٹ میں مزید بھی بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ تمام قسم کے چارہ جات کے بیجوں کی مندہ تیزی کا انحصار پیداوار کے ساتھ ساتھ لاگت پر بھی ہوتا ہے۔ اس لیے آگے ڈیمانڈ کے وقت جو بھی ریٹ بنے وہاں بیچنا بھی چاہیے کیونکہ جیسے ہی ریٹیل میں چارہ جات کے بیجوں کی ڈیمانڈ ختم ہوتی ہے بعد میں پھر مال بکتے بھی نہیں ہیں۔