+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 20 2025 00:52:14
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی کے متعلق ہماری ایک دو سینئر ڈیلروں سے بات چیت ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ آج ہم نے انڈسٹری کیلئے چینی مانگی لیکن ملوں نے گورنمنٹ کے فکس کردہ ریٹ پر مال نہیں دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ جو ریٹ فکس ہوے ہیں وہ گھریلو صارفین کیلئے ہیں۔ جو شہروں میں کلو دو کلو فروخت کرتے ہیں۔ تاہم انڈسٹری بھی دو قسم کی ھے۔ ایک انڈسٹری وہ ھے۔ جیسے پیپسی کوکا کولا اور دیگر بڑی کمپنیاں جو مشروبات بناتی ہیں۔ جبکہ دوسری انڈسٹری بیکریز اور حلوائی وغیرہ بھی انڈسٹری میں ہی آتے ہیں اب اس انڈسٹری کو چینی کی ترسیل کیسے ہو گی اس کا کچھ پتا نہیں ھے کسی کو۔ تاہم ایک بات واضح ہے ملیں انڈسٹری کیلئے کم قیمت پر یا حکومت کے فکس کردہ ریٹ پر چینی نہیں بیچ رہی ہیں۔ ایک دو روز تک واضح ہو جائے گا۔