+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 10 2022 10:46:21
  • Comments

Black Matpe | ماش ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 10650 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ کھل کر سیلنگ نہیں آتی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق برما کی کرنسی کیات ڈالر کے مقابلے میں مزید کمزور ہوئ ہے۔ ایک ہی دن میں 1850 کیات سے 2100 کیات تک ہو گئ ہے ڈالر کے مقابلے میں۔ تقریبا 13% تک کمزور ہوئ ہے ایک ہی دن میں۔ جس کی وجہ سے برما میں لوکل مارکیٹ میں بھاؤ زیادہ ہوئے ہیں اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں ایکسپورٹرز کو اچھا وارہ بن گیا ہے۔ بکنگ 10 ڈالر مزید نرم ہوئ ہے اور 1100 ڈالر تک ہے جو کہ کراچی پورٹ پر 10574 روپیہ من کا پڑتا ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں 221.50 پیسے تک ہے امپورٹ میں۔ حاضر میں ماش کے اتنے زیادہ مال نہیں ہیں آج کراچی پورٹ پر 7 کنٹینر کی آمدن تھی۔جہاں کہیں اچھی ڈیمانڈ بکلی مارکیٹ بہتر ہو جائے گی۔