+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 07 2025 04:57:53
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی رات کے اوقات میں جے ڈی ڈبلیو۔ اتحاد۔ یونائیٹڈ۔ اے کے ٹی ڈھرکی گھوٹکی وغیرہ 15700 تک سودے ہوے ہیں پیر کی پیمنٹ پر۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق زیریں سندھ تقریباً 16000 بن گئ ہے حاضر میں۔ مارچ کے سودوں کی 15970/75 جیسی پوزیشن بن گئ ہے۔ مارکیٹ فل گرم نظر آ رہی ہے۔ جس کی گاہکی ھے اگر ایک دو مزید اسی طرح کی گاہکی رہی تو جے ڈی ڈبلیو اور اتحاد حاضر میں ہی 16000 ٹچ کر سکتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے سندھ میں رجسٹرڈ بائر کراچی کیلئے 18500 تک کام ہوے ہیں 15/20 دن کی پیمنٹ پر۔ حاضر میں کافی کھینچ نظر آ رہی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ مارچ کے سودے ہو سکتا ہے دس مارچ کے بعد پیڈ ہونا شروع ہو جائیں۔ اس مطلب یہ ہوتا ہے کہ جن دوکانداروں نے مارچ کے سودے خریدے ہوے ہوتے ہیں اگر وقت سے پہلے مطلوبہ ریٹ بن جائیں تو پھر دوکاندار حضرات یہ نہیں دیکھتے کہ ہم نے اس مال کی پیمنٹ یکم اپریل کو کرنی ہے پھر دوکاندار 20 دن پہلے ہی مارچ کی پیمنٹ کر کے مال اٹھانا شروع کر دیتے ہیں اس سے مہینے کے آخر میں جو سیٹلمنٹ کا پریشر ہوتا ہے وہ پریشر ہی نہیں بنتا اور مارکیٹ تیز ہوتی چلی جاتی ہے۔ جب بھی فارورڈ کے سودے دو تین ہفتے پہلے ہی پیڈ ہونا شروع ہو جائیں یہ بھی بہت بڑی تیزی کی نشانی ہوتی ہے۔ فل الحال مارکیٹ انتہائی گرم دکھائی دے رہی ہیں اور کسی وقت بھی مزید تیزی کی جانب گھوم سکتی ہے۔ کیونکہ حاضر میں اتنی بیچ ہی نہیں آتی جتنی ڈیمانڈ ھے۔