+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 22 2025 13:29:08
  • Comments

Sorghum | جوار

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید دادو کوالٹی لائنوں پر 50 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 2500 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ فیڈ ملیں دوبارہ گاہک ہیں۔ دادو کوالٹی ملتان منڈی میں 2800/2850 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بھاگ ناڑی کوالٹی 2900/2950 روپیہ من جبکہ سبی کوالٹی 3050/3100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ان ریٹوں میں مال خریدنے چاہیں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ آگے عید کے بعد انشاء اللہ نیچے ریٹیل میں مال بکنا شروع ہو جائیں گے۔ 

ہائبرڈ جوار گنگا 5 روپیہ کلو کمزور ہوئ ہے اور 280 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ پرولائن 360 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ 

سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 5200 روپیہ من جبکہ ملتان 5300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔