+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 12 2025 16:00:27
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر اتحاد لفٹنگ والے مال 14400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ یونائٹڈ کے 14375 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فروری کے سودوں کے 14800/10 جبکہ مارچ کے سودوں کے 15400/10 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ آج فارورڈ میں ہی کافی گرمی تھی تاہم حضر کوئ خاص گاہکی نہیں ہے۔ تاہم حاضر مال بھی کھل کر ملتا نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک مل سے بات چیت کرنے پر انہوں نے بتایا کے گنا بہت کمزور آ رہا ہے۔ شیرے سے زیادہ بگاس نکل رہا ہے۔ ایسا معلوم ہو رہا ہے صرف پھوک ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا ہی رجحان ہے۔ پنجاب میں کئ ملوں نے 20 فروری کلوزنگ کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔