+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 01 2022 11:08:55
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا 7250/60 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ کراچی 175 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں حاضر لوڈنگ جبکہ جہاز کے مال کا 171 کا خریدار ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے کیونکہ ایمپورٹرز اب بکنگ دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔ انٹر بنک میں آج ڈالر تھوڑا نرم ضرور ہوا ہے لیکن بنک کھل کر ڈالر فراہم نہیں کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ایمپورٹرز پہلے سے لئے ہوے سودے پورٹ سے چھڑا رہے ہیں نئے سرے سے بکنگ نہیں کرا رہے ہیں۔ دوسری جانب ملک بھر میں شدید بارشوں کی وجہ سے سبزیاں گل سڑ جاتی ہیں۔ جب سبزیاں ختم ہو جائیں تو دال کی ڈیمانڈ ڈبل ہو جاتی ہے۔ دال کی اچھی ڈیمانڈ دیکھنے میں آ رہی ہے۔