+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 23 2024 13:52:44
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ سرگودھا زون 100 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور رمضان العریبیہ پاپولر سفینہ وغیرہ 12800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 12850 کمالیہ کنجوانی 12800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں اے کے ٹی گھوٹکی 12630 ایس جی ایم 12650 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ جے ڈی یونائٹڈ اتحاد 12680 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 3 مل فارورڈ جنوری کے سودے 13110 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ 3 مل کا ریٹ تیز ہونے کے ساتھ ساتھ دوسری ملوں کا ریٹ بھی بہتر ہوا ہے۔ زیریں سندھ میں 12300/12400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اس سال بیجائ تو زیادہ تھی تاہم رواں سیزن گنے کی ریکوری کم ہونے کی وجہ سے سیزن کے شروع میں ملز کی جانب سے اس طرح کا سیلنگ پریشر نظر نہیں آ رہا ہے جس طرح سے عموماً سیزن چلنے پر ہوتا ہے۔ موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے بھی جھاڑ کم ہے اور اس بار کھاد کا ریٹ بھی کافی زیادہ ہونے کی وجہ سے زیادہ تر کسانوں نے گنے کو کھاد لگائ ہی نہیں جس کی وجہ سے بھی جھاڑ کم ہے گنے کا۔ تاہم پیداوار کا صحیح اندازہ وقت کے ساتھ ہی ہوگا۔