+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 17 2024 12:25:26
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ نمبر 1 کوالٹی 248 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال لوکل مارکیٹ سست ہے۔ بکنگ 710 ڈالر کے لیول پر رکی ہوئ ہے۔ تنزانیہ کے مال کیش پیمنٹ پر 238/239 روپیہ کلو تک کام ہو رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق آج اے جی ای کا جہاز کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوا ہے جس میں 25000 ٹن آسٹریلین کالا چنا نمبر 1 کوالٹی مال ہے۔ تاہم یہ مال شیڈ میں ہی جا رہا ہے۔ فل حال مارکیٹ میں بکنے کے لیے نہیں آ رہا ہے۔ دوسری جانب انڈیا مارکیٹ بہتر ہے۔ دہلی منڈی میں نیچے 6650 تک کام ہو گئے تھے پانچ دن پہلے ابھی بازار 6930 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں انڈین کرنسی میں جو کہ ڈالر میں 810 ڈالر تک ریٹ بنتا ہے۔ بکنگ میں انڈیا کو وارہ ہے اگر انڈیا بکنگ میں مزید مال خریدتا ہے تو بکنگ تھوڑی بہت بہتر ہو سکتی ہے۔ لیکن پاکستان کی لوکل مارکیٹ بھی پہلے سے ہی بکنگ سے اوپر ہے اور لوکل میں گوداموں میں بھی مال ہیں اور آمدن میں بھی مال ہیں۔