+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 09 2024 12:53:40
  • Comments

Mung Beans | مونگ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 12500/600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ 100/200 روپیہ من بہتر ہوئ ہے۔ تاہم ان ریٹوں میں نفع پکا کرنا چاہیے۔ ریٹ بھی اچھا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں 82 کنٹینر کراچی پورٹ پر آئے تھے جبکہ نومبر میں 199 کنٹینر پورٹ پر آئے تھے۔ اور دسمبر میں 400 کنٹینر لگ چکے ہیں۔ آہستہ آہستہ امپورٹرز مونگ میں مقدار زیادہ کر رہے ہیں کیونکہ جو باہر سے امپورٹ میں مال ا رہے ہیں ان کا ریٹ 11400 روپیہ من تک پڑتا ہے۔ حیدر آباد منڈی میں امپورٹڈ مال برازیل ارجنٹینا 11500/11800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ دوسری جانب کابلی مونگ بھی 11800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کابلی مونگ بھی تھوڑے تھوڑے مال آ ہی رہے ہیں۔ سبی کی باریک مونگ بھی شروع ہو گئ ہے۔ چونکہ امپورٹ میں مال آنے لگ گئے ہیں اس لیے لوکل مندہ تیزی اب انٹرنیشنل مارکیٹ کے ساتھ ہی ہو گی۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں 930/940 ڈالر کا لیول ہے۔