+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 02 2024 23:56:55
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی رات کے اوقات میں مارکیٹ بہتر ہوئ ہے۔ جے ڈی ڈبلیو حاضر 12150 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں جبکہ یونائٹڈ 12125 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فارورڈ میں بھی 12510/20 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ جن ٹریڈرز نے 11800/900 کے لیول پر مال خریدے ہیں ان ریٹوں میں ساتھ ساتھ پرافٹ ٹیکنگ بھی کر رہے ہیں۔ فارورڈ میں بھی ان ریٹوں میں پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ ابھی حاضر میں پہلی تاریخوں کی گاہکی کی وجہ سے مارکیٹ 3/4 روپیہ کلو تیز ہو گئ ہے اور فارورڈ جنوری بھی حاضر سے 350 روپیہ کوئنٹل کا فرقہ ہو گیا ہے جو کہ پہلے حاضر سے بھی 500/600 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ نیچے چلی گئ تھی۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق حاضر مارکیٹ میں تو اتنی مندہ تیزی نہیں ہوئ ہے تاہم فارورڈ میں کافی اکھاڑ پچھاڑ ہوا ہے۔ مارکیٹ میں مندے کی ٹون دیکھ کر زیادہ تر ٹریڈرز نے ہی سر پر مال بیچ دیے تھے جس کی وجہ سے فارورڈ حاضر سے بھی کافی مندہ ہو گیا تھا ۔ فل حال سیزن ابھی شروع ہوا ہے اور ملوں میں کیری فارورڈ سٹاک بھی کافی پڑا ہوا ہے۔ ابھی بھی 2 دسمبر تک  شیخو فاطمہ ہاجرہ دیوان رانی پور اور بھی کافی ساری ہیں جو نہیں چلی ہیں اور جو چلی ہیں ملوں نے گنے کی اپرووڈ ورائٹی کا ریٹ بھی 375 کیا ہوا ہے اور اپرووڈ ورائٹیوں پر بھی کٹوتیاں شروع کر دی ہیں اور نان اپرووڈ ورائٹوں کا ریٹ ہی 300/325 تک ہے۔ 

comment

Bilal Tahir – Dec 03 2024

Abi sath sath e Kam krn????.

Reply
comment

Rizwan Uz Zaman – Dec 03 2024

Ji sath sath e