+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 29 2024 14:52:23
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 3 روپیہ کلو تیز ہوئ ہے ایڈوانس پیمنٹ پر 300 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں جبکہ 10 ستمبر پیمنٹ پر 303 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ سرگودھا منڈی 50 روپیہ من مارکیٹ نرم ہے اور 12950 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جے کے جہاز ستمبر شپمنٹ بک ہوا ہے جس میں 19000 ٹن کالا چنا ہے۔ 10000 ٹن سی ایچ کے ایم کوالٹی 820 ڈالر تک کام ہوا ہے جبکہ 9000 ٹن 860 ڈالر فی ٹن تک کام ہوا ہے نمبر 1 کوالٹی مالوں کا۔ ابھی یہی ری سیل میں سی ایچ کے ایم کوالٹی 880 ڈالر تک پچھلے دنوں کام ہوئے تھے ابھی 900/915 ڈالر فی ٹن تک کام ہو رہے ہیں۔ 900 ڈالر والا سی ایچ کے ایم کوالٹی کالا چنا کراچی پورٹ پر 278.72 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوکل میں فارورڈ ٹریڈنگ میں گاہکی نہیں ہے۔ فارورڈ ٹریڈرز جہاز والے مال کے ہی کام کر رہے ہیں۔