+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 26 2022 11:12:21
  • Comments

Yellow Peas | ییلو پیس

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 114 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ بکنگ ییلو پیس 465 ڈالر تک ہے جو کراچی پورٹ پر 122.76 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں 240 تک ہے امپورٹ میں۔ کراچی پورٹ پر 20 کنٹینر کی آمدن تھی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق نیچے دال کی گاہکی کمزور ہے اور پورٹ پر ساتھ ساتھ مال بھی لگ رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پچھلے دنوں میں ڈالر 211 سے 240 ہو گیا ہے لیکن ییلو پیس 108 سے 114 تک بڑھی ہے۔پاک کموڈیٹیز کے ایک ملر سے بات چیت کرنے پر انہوں نے بتایا کہ ثابت ییلو پیس اگر 114 ہو اور دال 124 تک بکے تب انہیں نفع ہوتا ہے۔ دال 122 میں بھی مشکل سے ِبک رہی ہے۔ تاہم ڈالر میں مزید تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ لوکل میں بھی بھی ییلو پیس میں بہتری کے امکانات ہیں۔