+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 07 2024 18:39:14
  • Comments

Kabuli Chickpeas | چنا سفید

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا ریگولر کوالٹی 235/240 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ گولڈن مال 245/248 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ایرانی چنے فیصل آباد منڈی میں 12100/12700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کراچی مارکیٹ میں ایرانی چنوں کی مارکیٹ کمزور ہوی ہے 90٪ والے مال 325/330 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ایرانی چنوں کی بھی مارکیٹ کمزور نظر آ رہی ہے۔ آہستہ آہستہ آمدن بڑھ رہی ہے۔ کینیڈا 8/9 لوکل میں 310/315 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں لوکل میں کینیڈا 8/9 ایم ایم فل حال مال کم ہیں تاہم کینیڈا کی کراپ اچھی ہے۔ بکنگ میں ریٹ 25 ڈالر مزید کم ہوا ہے اور 850 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 263 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ صرف انڈیا میں کابلی چنوں کی مارکیٹ تیز ہے۔ امیریکا 9 ایم ایم 432/435 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ میں بھی 1350/1370 ڈالر فی ٹن تک کام ہوئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 418/424 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق کابلی چنوں کی مندہ تیزی بہت پیچیدہ ہو گئ ہے۔ کسی نا کسی اوریجن سے مال سستے ہونے کی وجہ سے باقی کوالٹیاں پھر بک نہیں پاتی ہیں۔