+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 29 2024 18:24:14
  • Comments

Kabuli Chickpeas | چنا سفید

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا کراچی مارکیٹ میں ریگولر کوالٹی 5 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہے اور 240/245 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ گولڈن مال 255 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں بکنگ رشیا سے 740 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 229 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا میں ریٹ کافی تیز ہے کابلی چنوں کا۔ آج انڈیا کی ایرانی کابلی چنوں میں گاہکی تھی۔ انڈیا کو ایرانی چنوں میں وارہ ہے۔ انڈیا ایرانی چنوں کی خریداری کر سکتا ہے۔ ایرانی چنے 95% والے مالوں کے 360/365 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں کراچی مارکیٹ میں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم 315/320 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم کی بکنگ کمزور ہوئ ہے اور 860/70 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جبکہ گاہکی خاموش ہے۔ کینیڈا 9 ایم ایم بکنگ 925/35 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔م جو کراچی پورٹ پر 287 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ انڈیا 9 ایم ایم کراچی مارکیٹ 385 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ اکا دکا مال پرانے پڑے ہیں مارکیٹ میں۔ نئے مالوں کا وارہ پڑتا نہیں ہے۔ بکنگ کافی اونچی ہے۔ امیریکا 9 ایم ایم 440/445 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔