+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 19 2024 15:42:31
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ بہتر ہی ہے۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی سوموار پیمنٹ پر 254 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 5 اگست کے سودوں کے 257 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 10900/10950 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ بکنگ سی ایچ کے ایم کوالٹی 840 ڈالر جبکہ نمبر 1 کوالٹی 880 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ 840 والا کراچی پورٹ پر 260 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے جبکہ 880 ڈالر والا کراچی پورٹ پر 272 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ فل حال بکنگ بھی رکی ہوئ ہے۔ انڈیا بھی مزید خریداری آسٹریلیا کی نئ کراپ کی صورتحال دیکھ کر ہی کرے گا۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ٹریڈرز ابھی دو ہفتے پہلے بکنگ میں گئے ہیں جب لوکل ریٹ 245 پلس ہوا ہے اس سے پہلے جب لوکل میں ریٹ کم تھے ٹریڈرز بکنگ میں نہیں گئے۔ ٹریڈرز نے لوکل میں ہی خریداری کرنے کو ترجیح دی تھی۔ جو مال بکنگ میں ہیں وہ مال اگست آخر اور نومبر میں آئیں گے۔ 5 ستمبر کے سودے بھی 263 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال لوکل مارکیٹ بکنگ کے ریٹوں کے ساتھ ہی چلنے کے امکانات ہیں۔