+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 18 2024 14:55:37
  • Comments

Yellow Peas | ییلو پیس

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 134.5/135 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جہاز والے مالوں کے۔ فل حال تھوڑا تھوڑا گاہک بن جاتا ہے۔ بکنگ 405 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 126.5 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ تاہم یہ مال آنے میں وقت لگ جائے گا۔ حاضر میں جہاز میں جو مال آئے ہیں 455 ڈالر والے ہیں جو کراچی پورٹ پر 142 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ ان ریٹوں میں امپورٹرز کو نقصان ہے۔ صرف جن کو پیسوں کی ضرورت ہے وہی مال بیچ رہے ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔