+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 04 2024 12:39:20
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا مارکیٹ گرم ہی ہے۔ ایڈوانس پیمنٹ پر 236/237 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 15 دن پیمنٹ پر 240 کا گاہک ہے۔ 5 اگست کے سودوں کے 243/244 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں بیچ کھل کر نہیں ہے۔ سرگودھا منڈی میں بھی 50/100 روپیہ من مارکیٹ تیز ہے اور 10000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں کیش پیمنٹ پر۔ ملتان 9950 روپیہ من تک بھاؤ ہیں فیصل آباد منڈی میں 9800/9850 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ بیچ کھل کر نہیں ہے۔ دوسری جانب بکنگ سی ایچ کے ایم کوالٹی 810 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جبکہ نمبر 1 کوالٹی مال 855/60 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی فل حال گاہکی سست ہے۔