+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 01 2024 13:39:15
  • Comments

Black Matpe | ماش ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 200/300 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 15800/15900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں بھی 100 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 16600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال گاہکی سست ہے۔ تاہم بکنگ رکی ہوئ ہے 1270 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا میں خریف دالوں کی بیجائ 180٪ زیادہ کاشت ہوئ ہے۔ سب سے زیادہ بیجائ تور کی ہوئ ہے۔ تور کا ریٹ کافی زیادہ تھا 2200 ڈالر کے لیول پر تھا جس کی وجہ سے بہت کاشت ہوئ ہے۔ تور پچھلے سال 0.84 ہیکٹیر رقبے پر کاشت ہوئ تھی اس سال 13.02 لاکھ ہیکٹیر رقبے پر کاشت ہوئ ہے۔ دوسرے نمبر پر دالوں میں ماش ثابت کی کاشت ہے۔ پچھلے سال 0.51 لاکھ ہیکٹیر پر کاشت تھی اس سال 3.18 لاکھ ہیکٹیر رقبے پر کاشت ہے۔ جو کہ پچھلے سال کی نسبت 524٪ زیادہ ہے۔ بہت بمپر بیجائ ہے تور اور ماش کی انڈیا میں۔