+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 29 2024 17:55:26
  • Comments

Black Matpe | ماش ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں حاضر ڈلوری گودام والے مالوں کے 16500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ پورٹ کے مالوں کے 16000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں 5/6 دن بعد ڈلوری ہے پورٹ کے مال کی۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق کل کراچی پورٹ پر 35 کنٹینر کی آمدن تھی۔ 2 تاریخ کو مزید آمدن ہے۔ فیصل آباد منڈی میں حاضر ڈلوری مال 17500 جبکہ آمدن والے مال 17000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 1240 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 14988 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ امپورٹرز لوکل میں نفع پکا کر رہے ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ کمزور نظر آ رہی ہے۔ لوکل میں جو بھی بھاؤ پڑتے سے اوپر جا رہا ہے۔ سپلائ مکمل بحال ہونے پر فرقہ ختم ہونے کے امکانات ہیں۔