+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 27 2024 14:35:08
  • Comments

Sorghum | جوار

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید  دادو کوالٹی لائنوں پر اور ملتان منڈی  2200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ سفید جوار ملتان منڈی میں سبی کوالٹی 2500/2600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ بھاگناڑی کوالٹی 2400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ 

ہائبرڈ جوار ملتان منڈی میں گنگا 300 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ  پرولائن 5/7 روپیہ مزید نرم ہوئ ہے اور 310/312 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ گاہکی کمزور ہے۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 300/400 روپیہ من مارکیٹ دوبارہ تیز ہوی ہے اور 4000 روپیہ من تک کا گاہک ہے۔  مارکیٹ بہتر ہوئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پچھلے دنوں کچے گھروں نے گھبراہٹ میں مال بیچ کر نکلنے کی کوشش کی ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ کافی نرم ہوئ ہے۔ ابھی جن سٹاکسٹ کے پاس مال ہیں وہ بیچ نہیں دے رہے ہیں۔ تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہی ہے۔