+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 27 2024 12:30:43
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 2/3 روپیہ کلو نرم ہوئ ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 206 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ 5 جون کے سودوں کے 207/207.5 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ 5 جولائی کے سودوں کے 212 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 8150 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق کالے چنے میں مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ جیسے جیسے مارکیٹ کم ہو رہی ہے ہر ریٹ میں خریداری کرنی چاہیے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ مزید تیز ہو گئ ہے۔ بکنگ نمبر 1 کوالٹی 910 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 274.97 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ نیو کراپ 880 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 265.91 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ ڈی ایچ کے ایم کوالٹی 810 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 244.75 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ چونکہ بکنگ کا پڑتا کافی اوپر ہے اس لیے ٹریڈرز لوکل مال ہی خریدنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔